آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا جمعرات سے شروع ہو گا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا (کل)، جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد شروع ہو گا۔

ایونٹ کے آرگنائزر محمد رمضان جمالی نے بتایاکہ سپورٹس گالا کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سپورٹس گالا میں مختلف ایجوکیشن بورڈز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔خواتین کے ایونٹس 2 سے فروری تک کھیلے جائیں گے۔ خواتین کے مقابلوں میں ہاکی، باسکٹ، اتھلیٹکس اورٹیبل ٹینس شامل ہیں اور مردوں کے مقابلے 6 سے 9 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹس میں فٹ سال ہاکی، اتھلیٹکس اورٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض کراچی انٹر بورڈ انجام دے گی۔