نائیجیریا ، بم دھماکے سے 50 افراد ہلاک،لاتعداد زخمی ہوگئے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی شمالی وسطی ریاست نصراوا میں بم دھماکے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق نصراوا میں پولیس کے ترجمان امحان نانسل نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے کے بعد 50 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ لاتعداد افراد زخمی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام متاثرین خانہ بدوش چرواہے تھے جو روکوبی میں آباد تھے۔

یہ واقعہ شمالی وسطی نائیجیریا میں ریاست نصراوا اور ریاست بنیو کے درمیان پیش آیا۔مطیع اللہ کیٹل بریڈرز ایسوسی ایشن آف نائیجیریا کے ترجمان تسیؤ سلیمان نے بتایا کہ فولانی چرواہوں کا ایک گروپ اپنے مویشیوں کو بینو سے نصروا لے جا رہا تھا، جہاں حکام نے جانوروں کو چرانے کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کر لیا تھا، جب یہ دھماکہ ہوا ۔