ایف آئی اے کے پی زون کی کارروائی،ہنڈی حوالہ میں ملوث مزید ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے کے پی زون نے ہنڈی حوالہ میں ملوث مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 39 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ملزم کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ملزم طارق عزیز کو پشاور کے علاقے چوک یادگار سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔