نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم ، قرضوں کی حد میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم میں قرضوں کی حد میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ قرضہ اسکیم میں نئی کیٹیگری شامل کرنے کے بعد قرضہ سکیم میں دو گنا اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا پاکستان ہاو ¿سنگ لون اسکیم میں کم آمدنی والے افراد کی چوتھی کٹیگری بھی شامل کرلی گئی ہے جس کے بعد قرضوں کی حد میں دگنا اضافہ کر دیا گیا۔
اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نئی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئےسرکلر کے مطابق اسکیم نے ممکنہ قرض لینے والوں کو تین سطحوں میں تقسیم کیا تھا۔ اب ایک نئی سطح ’سطح صفر‘ اسکیم میں شامل کی گئی ہے تاکہ مائیکرو فنانس بینکوں کی شمولیت کو ا?سان بنایا جائے اور فی مکاناتی یونٹ 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ جاری کیا جائے۔
اس سطح کے تحت، مائیکرو فنانس بینک یا تو اپنی رقوم استعمال کریں گے یا پھر بینک مائیکرو فنانس بینکوں کو قرضہ دیں گے جو یہ قرضہ ہاو ¿سنگ فنانس کے پست ا?مدنی والے درخواست گزاروں کو دیں گے۔ پہلی سطح کے تحت حتمی صارف کا رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے ابتدائی 5برسوں کے لیے 3 فیصد اور اگلے 5برسوں کے لیے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریٹ بالترتیب 5فیصد اور 7فیصد تھے۔
اسکیم کی سطح دوم اور سوم کے تحت ایک سال پرانے ہاو ¿سنگ یونٹ کی شرط 31 مارچ 2023 تک ختم کر دی گئی جبکہ ہاو ¿سنگ یونٹ کی پہلی منتقلی پر پابندی اور ہاو ¿سنگ یونٹس کی زیادہ سے زیادہ مالیت کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔ فلیٹ اور اپارٹمنٹ کے زیادہ سے زیادہ کورڈ رقبے کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ زمینی ہاو ¿سنگ یونٹس کے معاملے میں کورڈ ایریا کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
سطح دوم کے تحت 5 مرلہ کے گھر کے لیے قرض کی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 60 لاکھ روپے جبکہ 10مرلہ کے گھر کے لیے حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ا?ک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے اور نئے مکانات کی خریداری کے لیے مارک اپ سبسڈی کی سہولت فراہم کرنے کا ا?غاز کیا تھا تاکہ پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں کو رعایتی اور قابل برداشت مارک اپ ریٹس پر ہاو ¿سنگ فنانس فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ غیر نیفڈا منصوبوں کے تحت سطح دوم 5مرلہ تک مکانات اور اپارٹمنٹس اور ایک ہزار 250 مربع فٹ کے کورڈ ایریا کے لیے ہے جبکہ غیر نیفڈا منصوبوں کے تحت سطح سوم 10مرلہ تک کے مکانات اور ان اپارٹمنٹ کے لیے ہے جن کا کورڈ ایریا 2ہزار مربع فٹ تک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں