کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حب ریور روڈ موچکو کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گروں سے دھماکا خیز مواد، ایس ایم جی اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں میں فیاض علی، علی اصغر اور شعیب علی شامل جبکہ ملزمان کے ساتھی انعام عباس اور نور محمد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اندرون سندھ بم دھماکوں، قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فرار ملزم انعام عباس سندھ صبا کا چیئرمین اور ایس آر اے کا عہدیدار ہے، انعام عباس گرفتار ملزمان کو دہشتگردی کا ٹارگٹ دیتا تھا۔