اے این ایف کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

لاہور : (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی ۔ اے این ایف حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 875 کلوگرام منیشات برآمد کی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق جیوانی کے قریب کارروائی میں 7سو کلوگرام چرس جبکہ بلوچستان جنرل ایریا راجے میں110کلو آئس ، 20 کلو افیون اور 4 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق خیبر کے علاقہ میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ۔

راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں پارسل سے 16 کلو5 سوگرام سے زائد آئس برآمدکی گئی جبکہ راولپنڈی مری روڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے 10 نشہ آور گولیاں اور 58 گرام آئس برآمد کرلی گئی