ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ماجد ستی قتل کیس میں نامزد ملزم فرخ امتیازکھوکھرکی ضمانت خارج کر دی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبدالعزیز نے ماجد ستی قتل کیس میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھر (مرحوم )کے صاحبزادے فرخ امتیازکھوکھرکی ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس نے فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا۔
ایڈیشنل دسٹرکت اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے گزشتہ سال تھانہ صادق آباد کے علاقے میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی کے قتل میں نامزد فرخ کھوکھر کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی تھی جس کے خلاف مقدمہ کے مدعی نے ہائی کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت منسوخی کا حکم جاری کر دیا ۔

یاد رہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے مقتول کے چچا حاجی ارشد کی مدعیت میں رواں برس 23اگست کو تعزیرات پاکستان کی دفعات302اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 2349 درج کیا تھا اس مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سکستھ روڈ پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی سکنہ ہارون چوک کو قتل کر دیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے 28نومبر کو 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پرفرخ امتیاز کھوکھر کی ضمانت کنفرم کردی تھی۔