راولپنڈی ، منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز،پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،52ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی ،شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 52ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عثمان سے 110 گرام چرس، ملزم ثاقب سے115گرام چرس، نصیرا ٓبا د پولیس نے ملزم احتشام سے250گرام چرس، روات پولیس نے ملزم محب جہانگیر سے700گرام چرس، ریس کور س پولیس نے ملزم واصف سے 10لیٹر شراب، ملزم شاہ رخ سے10لیٹر شراب برآمد کی۔
ٹیکسلا پولیس نے ملزم خالد سے1پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم عمران سے1 پستول 30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم رومان سے1پستول30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم جنید سے1 پستول30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم اعجاز سے1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش صابر کو گرفتار کرکے اس سے 250پتنگیں اور13ڈوریں برآمکرکے کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.دریں اثناء سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث 40 ملزمان کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا۔