کوریا جانے کی خواہش میں گھر سے بھاگنے والی دو لڑکیاں لاہور سے بازیاب

کراچی: (کرائم ویب ڈیسک)کورنگی سے لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیوں کو لاہور سے بازیاب کرالیا گیا۔ تفتیشی حکام کی جانب سے دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لڑکیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر تھیں اور کوریا جانے کے لیے مبینہ طور پر گھروں سے خود گئیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سہیلیاں منصوبہ بندی کرکے گھر سے نکلیں،گھر سے جانے کے لیے لڑکیوں نے مختلف ٹرینوں کی معلومات لیں اور کوریا جانے کےلیے تمام معلومات اکٹھا کیں۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں نے یہ بھی پتا کرایا کہ کون سی ٹرین کہاں جاتی ہے، کرایا کتنا ہے، سب ایک صفحے پر نوٹ کیا، لڑکیوں نے اپنے ایک کزن کو بھی ساتھ چلنےکا کہا لیکن وہ نہیں گیا، دونوں لڑکیاں جانے سے پہلے گوگل آئی ڈی فارمیٹ کرکےگئیں۔