انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی گریڈ16اور17میں ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی گریڈ16اور17میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں گزشتہ روز استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا میٹرک برانچ میں منعقد ہونے والی تقریب کا اہتمام بورڈ کے سابق یونین رہنما چوہدری معاف علی مبارک نے کیا تھااس موقع پر ترقی پانے والے افسران کو ہار پہنانے کے ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے تقریب میں بورڈ ملازمین کی تمام تنظیموں کے عہدیداران اور بورڈ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری معاف علی ،راجہ سجاد اکبر،راجہ عثمان ،ارشاد خان ،سردار طارق عزیز اور خضر ستی نے بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر عدنان ، سیکریٹری ڈاکٹر ثمینہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ملازمین و افسران کی ترقیوں کا عمل طویل عرصہ سے التوا کا شکار تھا لیکن موجودہ چیئر مین نے چارج سنبھالتے ہی پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس دیرینہ مسئلے کوحل کیاانہوں نے کہا کہ بورڈ افسران اور ملازمین ایک فیملی کی طرح ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ کی ترقی کے لئے تمام ملازمین متحد ہو کر اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لکائیں گے ۔