کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی: (کرائم ڈیسک) نارتھ کراچی میں دوران واردات ڈاکو خاتون کو گولی مار کر 3 لاکھ روپے لے اڑے جبکہ اسکیم 33 میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون زخمی ہوگئیں، ملزمان خاتون سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کا دوسرا واقعہ کراچی اسکیم 33 میں پیش آیا جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ادھر پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلدیہ، کورنگی، شاہ لطیف ٹاؤن اورسرجانی میں چھاپے مارے گئے جس میں 6 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔