نواز شریف اور پرویز مشرف کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، پرویز مشرف کے پاسپورٹ پر قانون کو پرویز مشرف کے ساتھ بھی ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے، نوازشریف بھارت کے ساتھ کاروبار کرتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت نے کشمیریوں کی آواز موثر اور جاندار طریقے سے اٹھائی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کمشیر کمیٹی چیئرمین رہے انھوں نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو کشمیر کمیٹی چیئرمین کی سیٹ سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی تھی، مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کیے بغیر معاملہ حل نہیں ہوسکتا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اتحاد غیر فطری تھا اور اس کا انجام بھی سب نے دیکھا، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ایک دوسرے کو بے نقاب کیا، سینیٹ الیکشن میں جس طرح ان جماعتوں نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا سب نے دیکھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد مفادات کا اتحاد تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں