ایسٹرازنیکا ویکسین سے متعلق ایس او پیز کی گائیڈ لائنز جاری

ایسٹرازنیکا ویکسین کن افراد کو نہیں لگائی جاسکتی؟ حکومت نے ایس او پیز کی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق ایسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی، ایسٹرازنیکا ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے محفوظ ہے، ایسٹرازنیکا کورونا ویکسین بخار میں مبتلا فرد کو نہیں لگائی جاسکے گی۔

پاکستان کو ایسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی، حکومت نے ایسٹراز ینیکا ویکسین کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو سر، جسم درد، ہلکا بخار ہو سکتا ہے، ایسٹرازنیکا ویکسین کورونا پازیٹو مریضوں کو نہیں لگائی جاسکے گی۔

ایس او پیز کے مطابق ایسٹرازنیکا ویکسین کورونا سے صحتیاب افراد کو لگائی جا سکے گی،  ایسٹرازنیکا ویکسین کو 2 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ رکھنا ہوگا،  ایسٹرازنیکا ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12 ہفتے کا وقفہ ہوگا۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں