راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا انعقاد کیا، سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دکانوں، ہوٹلزاور افراد کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنزتھانہ صادق آباد،آراے بازار،گنجمنڈی اورویسٹریج کے علاقوں میں کیے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران 111گھروں،05کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 31دوکانوں،03پلازے اورانفرادی طور پر235افراد کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔