راولپنڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات

ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی کرنسی اور 80 تولہ سونا لوٹ کر لے گئے

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی کرنسی اور 80 تولہ سونا لوٹ کر لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات رپورٹ ہوئی ہے، جہاں ڈاکو گن پوائنٹ پر 2 کروڑ 20لاکھ مالیت کی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جس کے لیے 5 مسلح افراد گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں لاک کردیا، ملزمان 75 لاکھ روپے، 9 ہزار یورو، 5سو ڈالر ساتھ لے گئے، ملزمان گھر سے 80 تولہ سونا، پاسپورٹس، دستاویزات اور پسٹل بھی لے کر گئے، وقوعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ مورگاہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے۔