عمران خان نے ایک بار مجھے جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر تنہا چھوڑ دیا تھا: وسیم اکرم کا انکشاف

“ہم عمران خان کی دوست کیساتھ پرائیویٹ جیٹ پر 45 منٹ پرواز کرکے ایک جزیرے پر پہنچے، وہ ‘گپ شپ’ کرنے گھر میں چلے گئے اور ہمیں وہیں چھوڑ دیا ، ہم جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑے تھے اور ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتے تھے: سابق کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے عمران خان کی یادیں شیئر کردیں ۔ اپنے ابتدائی کرکٹ کے دنوں کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے ایک بار انہیں جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ لیجنڈری کرکٹر اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کے ساتھ اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں پرانے دنوں کے کچھ عجیب مگر مضحکہ خیز لمحات شیئر کیے۔
سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ عمران خان کو سخت کپتان کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن وہ ان کے ساتھ مزے کے وقت گزارے۔ میدان سے باہر اپنے وقت کی ایک مزاحیہ کہانی سناتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ عمران نے انہیں اپنی مخصوص آواز میں کہا کہ “چلو نائٹ کلب چلتے ہیں’، میں ‘میں تیار ہوں، کپتان’ جیسا تھا ،پھر ہم ایک کلب گئے اور انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی شراب نہیں پی تھی، یہ عجیب تھا۔
” میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے کلب میں بڑی تعداد میں لڑکیوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ لیجنڈری کرکٹر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک عجیب لمحہ بھی شیئر کیا جب عمران خان نے انہیں ایک دور دراز جزیرے پر اکیلا چھوڑ دیا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ “ہم عمران خان کی دوست کے ساتھ ہوائی اڈے گئے تھے جس کے پاس پرائیویٹ جیٹ تھا ،یہ ایک جزیرے کے لیے 45 منٹ کی پرواز تھی، اور پھر وہ ‘گپ شپ’ کرنے گھر میں چلے گئے اور ہمیں وہیں چھوڑ دیا ، ہم ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑے تھے اور ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتے تھے‘۔


وسیم اکرم 1992ء کی فاتح ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے جس کی قیادت عمران خان کر رہے تھے اور انہیں ہمیشہ ٹیلنٹ کا پتہ لگانے کی عمران خان کی نظر کی پیداوار سمجھا جاتا تھا کیونکہ نوجوان تیز گیند باز اچانک سے بین الاقوامی کرکٹ میں اینٹر ہوئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں