بابر اعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان

ایرون فنچ 76 اننگز میں 2276 رنز بناکر سرفہرست، پاکستانی کپتان کا 62 اننگزمیں 2065 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر،

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت میں کپتان بدلنے کی بازگشت سنائی دینے لگی، ایسے میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کن ٹیموں کے کپتانوں نے سب سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی ایرون فنچ فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 76 اننگز میں 2 ہزار 276 رنز بنائے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 62 اننگز پاکستان کی طرف سے کھلتے ہوئے مختصر فارمیٹ میں 2 ہزار 65 رنز بنا رکھے ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 68 اننگز میں ایک ہزار 981 رنز بنائے ہیں۔ بھارت کے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی بالترتیب چوتھی اور 5ویں پوزیشن پر قابض ہیں جنہوں نے 40 اننگز میں ایک ہزار 527 جب کہ 46 اننگز میں کوہلی نے ایک 570 رنز بنائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں