ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب کی ٹیم اپنا پہلا میچ ینگ بارہ کہو کلب کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیراہتمام ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب کی ٹیم 20 نومبر کو اپنا پہلا میچ ینگ بارہ کہو کلب کے خلاف کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گی۔

الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمد شدیر خان نے کہا ہے کہ ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں الفیصل کلب کے کھلاڑیوں کی پریکٹس میں ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بہترین 40سے زیادہ ٹیموں ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الفیصل کلب کے کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر تیاری کر رہے ہیں اور امید ہے کہ الفیصل فٹ بال کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں