راولپنڈی،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،11ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً 11کلو چرس اور25لیٹر شراب برآمد کر لی۔پیر ودہائی پولیس نے ملزم توصیف سے ایک کلو370گرام چرس، ملزم عارف سے2کلو430گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم عاطف سےایک کلو85 گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم ارسلان جاوید سے ۱یک کلو200گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارشد سے3کلو گرام چرس، پتریاٹہ پولیس نے ملزم شیزان سے ایک کلو500گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم قادر سے5لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم ناظم سے10لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے5لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم آصف سے5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ گرفتا رملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں