راولپنڈی،مورگاہ، 2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا سریا اورموبائل فونز برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مورگاہ میں 2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا سریا اور موبائل فونز برآمدتفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سریا برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت زبیر اور عظیم کے نام سے ہوئی، ملزمان سے22لاکھ روپے مالیت کا 11 ٹن سریااور 7 مسروقہ موبائل فونز برآمدہوئے، ملزم عظیم پرہجوم مقامات پر شہریوں کی جیب سے موبائل فون چوری کرتاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں