پنجاب کی تمام اینٹی کرپشن عدالتوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوٹرز تعینات

لاہور(بیورو رپورٹ ) پنجاب کی تمام اینٹی کرپشن عدالتوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوٹرز تعینات تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے پنجاب کی تمام اینٹی کرپشن عدالتوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوٹرز تعینات کر دئیے ہیں۔ عمران مخدوم ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوٹر کو سینئر سپیشل جج اور سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے۔ ناظر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر (پیI ) پراسیکیوٹر کو سینئر سپیشل جج اور سپیشل جج ا ینٹی کرپشن لاہور کی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے۔محمد ارشد قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈی جی خان ی عدالت میں تعینات، عامر سرفراز ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان کی عدالت میں تعینات، محمد سعید ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور کی عدالت میں تعینات احمد شیر تھیم ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد کی عدالت میں تعینات، غلام محمد گل ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا کی عدالت میں تعینات، ملک محمد شہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں تعینات، زاہد حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت میں تعینات اور طاہر منظور ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوٹر سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال کی عدالت میں تعینات کر دیا گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں