پنجاب میں متعدد پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور(بیورو رپورٹ) پنجاب میں متعدد پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دئے گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں متعدد پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے حکامات جاری کئے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی شمس الحق کو فیصل آباد سے تبدیل کرکے سی آئی اے لاہور۔ ڈی پی او لیہ شازیہ سرور کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ناصر سیال کو ڈی پی او لیہ۔ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ہماہ نصیب کو سی ٹی او ملتان۔جلیل عمران خان کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان۔ایس پی انویسٹیگیشن ساہیوال شاہدہ نورین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کو تبدیل کرکے ایس پی صدر فیصل آباد۔محمد اصغر ملک کو ایس پی انوسٹیگیشن جھنگ۔غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد۔سی ٹی او فیصل آباد محمد اکمل کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف صدیق کو سی ٹی او فیصل آباد جبکہ زونیرہ اظفر کو ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں