فیصل آباد،شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد(بیورو رپورٹ ) سمن آباد ، شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک مقصود آباد میں عمران نامی شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک مقصود آباد میں 27 سالہ شخص عمران ولد ارشاد نے نامعلوم و جوہات پر اپنی بیوی 26 سالہ ثانیہ اور بیٹی ایزل فاطمہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم تینوں مضروب دم توڑ چکے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سمن آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے تینوں نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ترجمان نوید احمد کے مطابق قائم مقام سی پی او عبداللہ احمد نے تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرنے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویڑن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں