سیالکوٹ، ڈکیتی وراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شرافت گینگ کے 5 کارندے گرفتار

ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے

ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 1 لاکھ 20 ہزار روپے، 7 عدد موٹر سائیکلیں ، 4 سمارٹ فونز اور اسلحہ برآمد

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ ) سیالکوٹ،ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث شرافت گینگ کے 5 ڈاکو گرفتارسیالکوٹ پسرور سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شرافت گینگ کے 5 ڈاکو گرفتارکر کےمال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ترجمان کےمطابق ڈی ایس پی پسرور سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھلورہ سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک شرافت ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان کو سرغنہ سمیت اور 2 دیگر چوروں گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 1 لاکھ 20 ہزار روپے، 7 عدد موٹر سائیکلیں ، 4 قیمتی سمارٹ فونز اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ملزمان کی شناخت شرافت علی ولد برکت علی دیندار سکنہ چکری چونڈہ، زاہد ولد اشرف سکنہ کامونکے کلاں، عبدالوہاب ولد زاہد فاروق سکنہ چونڈہ، عدنان ساجد عرف حمزہ ولد بشیر سکنہ بھیلو مٹواور سلمان ولد عطاء سکنہ چکری چونڈہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سیالکوٹ ضلع میں راہزنی اور ڈکیتی کے 15 مقدمات درج ہیں جنہوں نے درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں