اُیف آئی اے کی کارروائی، کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبارمیں مطلوب 2افراد گرفتار ،

اڑھائی کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبارمیں مطلوب 2افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی دونوں ملزمان کو راجہ بازار میں چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیاایف آئی اے ذرائع کے مطابق حمزہ سہیل اور عماد محمودبغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے جن سے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالرز، ترکش لیرا، یو اے درہم، قطری ریال اور برطانوی پاؤنڈ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں