راوالپنڈی جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون اور بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک خاتون اور 6سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔واقعہ کے اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی،سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے خاتون شمائلہ بی بی اور06سالہ بچہ ذوالقرنین جاںبحق جبکہ شہباز نامی شخص زخمی ہوا ہے،مقتولین کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا ہے کہ موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں