یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں، رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کو مشورہ

زندگی میں ایسے موقعے کم ملتے ہیں، ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا: چیئرمین پی سی بی

میلبورن (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں اہم مشورے دیئے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ میلبورن میں کھلاڑیوں ملاقات کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر رمیز راجہ 1992ء کی یادیں شیئر کرتے ہوئے عمران خان کی تقریر بھی دہرائی، انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں۔
سابق کرکٹر نے بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا ہے کہ زندگی میں ایسے موقعے کم ملتے ہیں، ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں 13 نومبر 2022ء کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا، جو ورلڈ کپ 1992ء کے تاریخی لمحات کو دہرانے کا اشارہ دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں