فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا ردِعمل

غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں،سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل واوڈا کی گذشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر چئیرمین پی ٹی آئی کا بھی ردعمل آ گیا۔انہوں نے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں۔اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُ امن ہو گا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں،دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔
سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا مارچ اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کر دی گئی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ دوسری صورت میں عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون اورجنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، میں اپنے معصوم پاکستانیوں کو چند لوگوں کی سازش کیلئے مرنے نہیں دوں گا، آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ لاشوں اور خون کا کھیل بند ہو، عمران خان کو بتا چکا کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا پھر قریب سے مارا گیا ہے، ارشد کو 20گولیاں نہیں بلکہ سینے اور سر پر لگی ہیں، دو گولیاں قریب سے ہی لگ سکتی ہیں، کہانی سنائی گئی کہ بچے کو اغواء کیا گیا، گاڑی کا تعاقب کیا گیا، لیکن گاڑی رکی نہیں، فائرنگ کی گئی۔اگر بچہ گاڑی میں تھا تو دنیا کی کوئی پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی ۔خرم اور وقار نامی اشخاص کے نام آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں