نومنتخب رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں ملتان اور کراچی سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان سیّد علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے دونوں نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ جس کے بعد دونوں ارکان نے قومی اسمبلی کے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔

اس موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں