سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق

فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سےارشدشریف کی موت کی تصدیق کردی گئی، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موت کیسے ہوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سےارشدشریف کی موت کی تصدیق کردی گئی، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موت کیسے ہوئی۔ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سےارشدشریف کی موت کی تصدیق کردی گئی،ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موت کیسے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے۔

تھے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض خان نے رات گئے ایک ویڈیو بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کی، جس میں انہوں نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، انہوں نے ویڈیو میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے میت کو فوری طور پر پاکستان پہنچایا جائے۔
اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے متعدد صحافیوں نے غم کا اظہار کیا ۔

سینئر صحافی کاشف عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے بھائی، میرے دوست ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا۔ جیو نیوز اور اے آر وائے نیوز نے ارشد شریف کی موت کو حادثہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں