ہوسکتا ہے کہ لانگ مارچ اسی ہفتے ہوجائے، سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا دعوی

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہوسکتا ہے کہ لانگ مارچ اسی ہفتے ہوجائے، سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا دعوی ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے ہو جائے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت آچکا ہے، حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے، قوم تیاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسی ہفتے، مارچ کے ساتھ ہی کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش پاش ہوجائیں گے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، سیاست کے 10 روز بہت ہی اہم ہیں، اب قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی نہ تو 6 ماہ میں آتی ہے اور نہ ہی جاتی ہے، ملک کی ترقی کےلیے ہمیں چارٹر آف اکانومی پر متفق ہونا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی حکومت کو مہنگائی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مہنگائی ہے، جسے جانے میں وقت لگے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں