روٹی کی قیمت زائد وصول کرنے پر 21 تندورمالکان کیخلاف مقدمات ،جرمانے

لاہور(نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ لاہور نے روٹی کی قیمت زائد وصول کرنے پر 21 تندور مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج اور 60 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روٹی کی قیمت 13روپے سے زائد وصول کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

شہر بھر میں 179 تندوروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چیک کیا ،43 تندوروں پر روٹی کی قیمت 13 روپے سے زائد وصول کی جا رہی تھی۔جس پر 21 تندوروں مالکان کے خلاف مقدمات کا اندرا ج کروا دیا گیا جبکہ 61 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تندوروں پر روٹی کی قیمت اور سو گرام وزن پر عمل درآمد کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں