چینی کمپنی نے اڑنے والی کار کی رونمائی کر دی

دبئی: (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی کمپنی نے دبئی میں اڑنے والی کار کی رونمائی کر دی، ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل آزمائشی پرواز کو ہزاروں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔

دبئی کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیاں 4 پنکھوں کے زور پر چلنے والی گاڑی نے کامیابی سے اپنی پرواز مکمل کی۔

20 ارب ڈالر مالیت کی چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ اڑنے والی گاڑی اب بھی ریسرچ کے مرحلے میں ہے اور مزید آزمائش کے بعد گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گاڑی میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ گاڑی مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے چلتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں