شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منظور

عدالت نے شہباز گل کو 25 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے شہباز گل کو 25 ہزار مچلے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نصیر الدین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی رہائشگاہ سے ملنے والا سیٹلائٹ فون فارنزاک کے لیے بھیج دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فارنزک کے لیے بھجوائے گئے فون کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔چھاپے کے وقت ملنے والا سیٹلائٹ فون بظاہر ان ایکٹو لگتا ہے۔ فارنزک کی جامع رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے سٹیلائٹ فون اور موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے 2 آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے کمرے سے برآمد پستول کی ملکیت کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پستول کی ملکیت سے متعلق ثبوت نہ دینے پر شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ادھر گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ریکارڈ پیش نہیں کرتے تو آپ اور آپکے سینئرز کیلئے مسئلہ ہو گا۔علاوہ ازیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کر دیا گیا،اسلام آباد پولیس نے مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی میں چھاپے مارے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں