روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر بحال ہونے لگی

کراچی: (نیوز ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

ڈالر گزشتہ ہفتے سے مسلسل گراوٹ کا شکار تھا جو آج ایک بار پھر قدر بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور روپے کے مقابلے میں 60 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 214 روپے 50 پیسے کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28 جولائی 2022 کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 239.94 روپے کی بلند ترین شرح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں