آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے؛ شیخ رشید احمد

تم نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹوں کو خریدا اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا‘ عقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں اللّٰہ کے بعد فیصلہ عوام کا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، ہر غریب کے گھر سے ان کے لیے بد دعائیں نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے، ان چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔
لال حویلی سے یوم آزادی کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ان چوروں، لٹیروں، ڈاکوئوں، شریفوں اور زرداریوں کو شکست دینی ہے، ان چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا،اس لیے ہر غریب کے گھر سے ان کے لیے بد دعائیں نکلتی ہیں کیوں کہ تم نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹوں کو خریدا، تم نے جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا ہے، سازش کی شروعات لندن سے ہوئی، نواز شریف وہاں بیٹھ کر اجلاس پر اجلاس کر رہے ہیں، عقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں اللّٰہ کے بعد فیصلہ عوام کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، آپ کے ووٹ نے مجھے 16 دفعہ وزیر بنایا لیکن ایک بھی کرپشن کا داغ نہیں جب کہ شہباز شریف حکومت کے 62 وزیر ہیں، جن میں سے 17 کے پاس کوئی بھی وزارت نہیں ہے، گزشتہ ر وز حکومت نے 9 روپے فی یوںٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا، 10 کروڑ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈاکوئوں نے آئین میں ترمیم کرکے 1100 ارب کے کیس ختم کیے، نواز شریف نے اس ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری کے کہنے پر ہماری حکومت گرائی، نواز شریف اب تم پاکستان آؤ کیوں کہ پاکستان کا ووٹر اب عمران خان کا ووٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں