پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند کرنےکا اعلان

نجی اسکولزکل 25 مئی کو صرف اسلام آباد میں بند رہیں گے، مزید چھٹیوں کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا، سیکرٹری جنرل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے کل تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا، نجی اسکولزکل 25 مئی کو صرف اسلام آباد میں بند رہیں گے، مزید چھٹیوں کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام اسکولوں کو آگاہ کردیا ہے، مراسلے میں کل پچیس مئی کو اسلام آباد میں اسکولز بند کرنے کا بتایا گیا ہے، سکولوں کی بندش کل بدھ کیلئے ہوگی، جمعرات کو سکول بند کرنے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں