رنبیر، عالیہ کا ولیمہ نہیں ہوگا‘ نیتو کپور

شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اٴْن کی سادہ شادی کی خوب تعریف کررہے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکار نیتو کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہیں ہوگا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اٴْن کی سادہ شادی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

شادی کی تقریب کے بعد رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس جوڑی کے استقبالیہ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔نیتو کپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ کوئی استقبالیہ نہیں ہوگا۔اٴْنہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب شادی ختم ہوگئی ہے، اب مزید کوئی تقریب نہیں ہوگی تو اب سب آرام سے سو سکتے ہیں۔نیتو کپور نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب بھی سکون سے سو سکتے ہیں۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کا استقبالیہ 16 اپریل اور 17 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں