الیکشن ہونے دیں جمہوریت مضبوط ہو گی: ثمینہ پیرزادہ

کراچی: (شوبز ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد ملک میں سامنے آنے والے سیاسی منظر نامے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثمینہ پیر زادہ نے ٹویٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عام انتخابات ہونے دیں، ملک کو آگے بڑھنے دیں، اس طرح جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم آزاد قوم ہیں، اپنے فیصلے خود کریں گے۔

اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے آخر الذکر ٹویٹ میں لکھا کہ “باقی سب کچھ اگر غیر قانونی ہے تو وفاداری خریدنا کیا قانونی ہے، بس یوں ہی خیال آیا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں