مستنصر حسین تارڑ کی ادبی ایوارڈ لینے سے معذرت

لاہور: (نیوز ڈیسک) ناول اور سفرنامہ نگار مستنصر حسین تارڑ نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (اکادمی ادبیات پاکستان) سے “کمال فن” ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مستنصر حسین تارڑ نے ضوابط اور روایات کو توڑنے کی بنیاد پر ایوارڈ نہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مذکورہ ایوارڈ ایک ہی ادبی شخصیت کو دیا جاتا رہا ہے مگر اس بار روایت سے ہٹ کر ایوارڈ کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا جو ناقابل قبول بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں