مزاحیہ فنکار اداس چہروں پر ہنسی لانے کا جو کام کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے ‘ مدیحہ شاہ

امانت چن ، جاوید کوڈو اور جواد وسیم جیسے اداکاروں نے پرستاروں کے دلوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ٹی وی اور اسٹیج پر کام کرنے والے مزاحیہ فنکار اپنی خوبصورت جگت بازی کی وجہ سے اداس چہروں پر ہنسی لانے کا جو کام کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،یہ فنکار اپنے غم بھول کر دوسروں کو خوش کرنے کے لئے ایک طرح سے جہاد کررہے ہیں ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اداکار خواتین کی ذات کی تذلیل کر کے مسخرہ پن کرتے ہیں میں ایسے لوگوں کو اداکار نہیں مانتی ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ امانت چن ، جاوید کوڈو اور جواد وسیم جیسے اداکاروں نے اپنی خوبصورت جگت بازی سے پرستاروں کے دلوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، ایسے فنکار کسی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور میں دل و جان سے ایسے لوگوں کی قدر کرتی ہوں جو دوسروں کو خوش کرنے کے لئے مصروف رہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں