ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے؟

ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول کے 23 اسٹاکس موجود ہیں، جس میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل کے 26 دن کے اسٹاکس موجود ہیں جن میں 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہے۔
ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ پورٹ پر 5 جہاز لنگر انداز ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان جہازوں میں ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں