عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کارگوز کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ مہنگے ترین سودے کرنے کے باوجود بین الاقوامی کمپنی کی معذرت سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گنور کمپنی سردیوں میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی تھی اس کے باوجود اپریل،مئی اور جون کے لیے ڈیفالٹ کمپنی سے معاہدہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ نیازی حکومت جاتے جاتے قوم کو مزید بحرانوں میں مبتلا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں