ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.8 فیصداضافہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 89.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 69.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

فروری میں ناروے سے ترسیلات زرکاحجم 10.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری میں 8.8 ملین ڈالرتھا۔حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانےوالے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی زرسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں