فردوس اعوان نے مصوری کی، پھر اس پر دلچسپ تبصرہ کیا

فردوس اعوان نے مصوری کی، پھر اس پر دلچسپ تبصرہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کرکٹر کے بعد مصور بھی بن گئیں۔

لاہور میں دیواروں پر مصوری کے طلبا کے مقابلے میں فردوس عاشق اعوان نے خود بھی تصویر بنائی، انہوں نے دیوار پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بنایا۔

فردوس عاشق اعوان سے بلا ذرا سا چوڑا ہوگیا تو انہوں نے اس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مارنے والا بیٹ ہے کھیلنے والا نہیں‘۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سے صحافی نے سوال کیا کہ اس بلے سے کس اپوزیشن رہنما کو چھکا ماریں گی؟

اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹ کے سائز سے اندازہ لگالیں کسے نشانہ بنائے گا۔

اس پر صحافی نے استفسار کیا کہ ’یعنی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو؟، اس پر فردوس عاشق اعوان نے اثبات میں سر ہلا کر قہقہہ لگادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں