متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا گاڑیاں لے جانے والاایک بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ سے 30 میل دور ڈوب گیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ آخری اطلاعات تک 30 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ لائف جیکٹس پہنے پانی میں تھا اور ایرانی جہاز کے ذریعے بچاؤ کا انتظار کر رہا تھا۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے خلیج میں طوفان برپا کر دیا ہے اور جہازوں کی نقل و حرکت اور سمندری سرگرمیوں میں خلل ڈالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں