جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے سے کم از کم 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

شمال مشرقی جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 94 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں تقریباً 275 کلومیٹر دور تک عمارتیں لرز گئیں۔
زلزلہ گزشتہ رات 11 بج کر 36 منٹ پر آیا جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے بعد شمال مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے ایک میٹر کی سونامی لہروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے 20 لاکھ سے زائد گھرانوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب جاپان کی نیوکلیئر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تباہ حال فوکوشیما پلانٹ میں کوئی غیر معمولی بات نہیں پائی گئی ۔
واضح رہے کہ 2011 میں آنے والا 9.0 شدت کا زلزلہ اور اس کے نتیجے میں آنے والا ایک مہلک سونامی فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں ایٹمی تباہی کا باعث بنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں