ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نے بتادیا

بھارتی اداکار ارباز خان سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ملائیکہ اروڑا کو جو مشکلات در پیش آئیں، انہوں نے بتادیا۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق شوہر ارباز خان سے طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے فوری بعد کا عرصہ انتہائی خوفزدہ کر دینے والا تھا۔
ملائیکہ کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں، میں نے خود کو بہت زیادہ کمزور محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف طلاق کا صدمہ اور دوسری طرف اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کی ذمہ داری تھی، وہ میرے لئے آزمائش کا وقت تھا اور میں نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ملائیکہ اور ارباز خان کی شادی 19 سال چلی تاہم 2017ء میں اچانک ان کی طلاق کی خبر نے ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا تھا۔
ملائکہ اور ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہ ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں