ہتک عزت کیس؛ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی ہے۔
شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا۔
جس کے بعد اداکارہ نادیہ کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے سوشلمیڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں