بھارتی ایئرلائن کے اسٹاف کی عرفان خان کے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی

بھارت کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان کے ساتھ بھارتی نجی ائیرلائن کے اسٹاف کی بدسلوکی، میڈیا پر خبر پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نجی ایئرلائن کے اسٹاف کے بدترین سلوک کے حوالے سے بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے بھی بھارتی نجی ائیر لائن کی ان کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔
بابیل خان نے بتایا کہ جب وہ ایئرلائن اسٹاف کے پاس گئے اور کہا کہ ان کا بورڈنگ پاس گم ہوگیا ہے تو اسٹاف نے انتہائی غیر مہذبانہ رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ جاؤ اگلی فلائٹ پکڑو۔
بابیل نے اس ائیر لائن میں لی ہوئی اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایئر لائن کا اسٹاف نہ صرف بدتمیز بلکہ سفاک بھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معروف اداکار راج ببر کے بیٹے آریا ببر نے بھارتی نجی ائیر لائن کے پائلٹ کے ساتھ ہونے والے اپنے جھگڑے کی ویڈیو کلپ شئیر کی تھی، جبکہ اس سے قبل بھی بھارتی نجی ائیر لائن کے اسٹاف کی بدسلوکی کے حوالے سے کئی شکایات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں